کراچی(نیوز ڈیسک)میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں سے پہلے اختیارات کے حصول کی کوشش کرنا ہوگی، عدالت نے انتخابات کرائے اب وہی اختیارات بھی دلائے۔کراچی کے میئر وسیم اختر کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ میئر، ڈپٹی میئر ، ڈسٹرکٹ چیئرمین، یوسی چیئرمین اور تمام کونسلرز مل کر کام کریں گے،ہم سب مل کر شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کوششیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم شہر میں پانی کی فراہمی اور سیوریج کےنظام میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے،شہر کیلئے چھوٹے ڈیم بنانے اور ری سیلینیشن پلانٹ لگانے کیلئے کوشش کریں گے۔ تاہم ترقیاتی کاموں سے پہلے اختیارات کے حصول کی کوشش کرنا ہوگی ،عدالت نے انتخابات کرائے اب وہی اختیارات بھی دلائے۔