کراچی (نیوزڈیسک)بڑا سیاسی دھماکہ،سندھ میں گرینڈ الائنس کی تیاریاںمکمل ،رینجرز کے اختیارات میں مکمل توسیع کے لئے حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا بھی میدا میں آگئے ان کی کی سربراہی میں سندھ میں گرینڈ الائنس کی تیاریاںمکمل کر لی گئی ہیں ۔ گرینڈ الائنس پر مشاورت کے لیے رواں ماہ پیر صاحب پگارا کی سربراہی میں اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔ گرینڈ الائنس میں سیاسی جماعتیں اور اہم سیاسی رہنما شامل ہونگے۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر اور فنکشنل لیگ سندھ کے صدر پیر صدرالدین شاہ راشدی نے بتایا کہ رواں ماہ ہونے والے اجلاس میں سندھ کی اہم سیاسی شخصیات اور اکابرین شرکت کرینگے۔ اجلاس میں گرینڈ الائنس کی تشکیل سے متعلق اہم مشاورت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ پیر صاحب پگارا کی قیادت میں سب متحد ہوکر ملک اور صوبہ سندھ کی ترقی کے لئے جدوجہد کرینگے۔ پیر صدرالدین شاہ راشدی نے کہاکہ رینجرز پر سیاسی جماعتوں، تاجر برادری اور سب سے بڑھ کر عوام کا مکمل اعتماد ہے۔رینجرز کے اختیارات محدود کرنا تھے تو کراچی آپریشن کیوں شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے،پولیس میں سفارشی اور نان پروفیشنل لوگ شامل ہیں وہ کیا خاک امن قائم کرینگے۔ پیر صدرالدین شاہ راشدی نے کہاکہ رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر سیاسی رہنماﺅں اور قانونی ماہرین کا اجلاس بھی طلب کیا ہے، جس میں قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے یہاں امن ہوگا تو ملک ترقی کریگا،کراچی میں امن لانا ہے تو رینجرز کو مکمل اختیارات سونپنا ہونگے۔