اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹرسسی پلیجو نے کہاہے کہ ان کے والد کانام نیب کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ہم ڈرنے والے نہیں ہمیںسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے،ہمیں ہلکانہ لیاجائے اس ری ایکشن آئیگا۔جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پراظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹرسسی پلیجو نے کہاکہ نیب کی لسٹ میں اس کے والد کانام شامل کیاگیا ہے یہ کام انتقام کیلئے کیاگیا ہے میرے والد چیئرمین شپ کے مضبوط امیدوار ہیں پیپلزپارٹی نے بلدیات میں ٹھٹھہ کے اندر سویپ کیاہے مجھ پر بھی کیسز بناءگئے جن لوگوں نے میرے والد کیخلاف کیسز بنوائے وہ لوگ ڈبے چراتے ہوئے رینجرز کے ہاتھوں پکڑے گئے پچیس سال بعد بلدیاتی انتخابات میں ہمارے مخالفین کو ہماری کامیابی کیسے ہضم ہوسکتی ہے انہو ں نے کہاکہ ہمارے اثاثے پہلے سے کم ہوئے ہیں ہمارے ہاتھ صاف ہیں مشرف کے دورمیں بھی ہمارے اوپرمقدمات تھے مجھ پر دہشتگردی کے مقدمات بنائے گئے جنرل ضیاءکے دور میں ہم نے صعوبتیںبرداشت کیں ہم جھکنے والے نہیںہیں ہمیں ہلکانہ لیاجائے اس کا ری ایکشن آئیگا۔