اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

چوہدری نثار نے ن لیگ کے تمام وزراءکو مشکل میں ڈال دیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چوہدری نثار نے ن لیگ کے تمام وزراءکو مشکل میں ڈال دیا،چو ہدری نثا رنے قومی اسمبلی میں نئی روایت قائم کردی۔ ازخود اپنی وزارت کی ڈھائی سالہ رپورٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے دوسرے وزرا ءکو احتساب کےلیے میدان میں آنے کی دعوت دی۔ بولے کرپشن کے خلاف باتیں سب کرتے ہیں ، انہوں نے عمل کرکے دکھایا۔وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ حکومت پارلیمنٹ کو جوابد ہ ہے۔ تمام وزرا کی کارکردگی پر ایوان میں بحث اور غلطیوں کی نشاندہی ہونی چاہیے۔وہ سب سے پہلے وزارت داخلہ کی رپورٹ پیش کررہے ہیں۔انہوں نے اپنا رحمان ملک کے دور سے بھی موازنہ کیا، اورماضی کی کئی خامیاں گنوادیں ، اسلحہ لائسنس کار کارڈ جلنے پر شکوک و شہبات ظاہر کیے ، اور بلیک واٹر کا صفایا کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی فعالیت کےلیے وزیر داخلہ نے مزید دو تین ماہ کا وقت دیا۔ جس کا گزشتہ سال نیشنل ایکشن پلان میں اعلان کیا گیا تھا،تاہم ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی ہزار سے زائد انٹیلی جنس شیئر کی گئیں جس سے کئی دہشت گردی کے کئی منصوبے ناکام ہوئے ، پہلے روز کئی دھماکے ہوتے تھے، اب ہفتوں مہینوں نہیں ہوتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…