بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔۔۔! ڈی جی رینجرز کی گورنر سندھ سے اہم ملاقات ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی جس میں شہر میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر ہاو¿س کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر بلال اکبر نے گورنر ڈاکٹرعشرت العبادخان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں حکومت کی جانب سے منظور کرائی گئی قرار داد کے بعد آپریشن پر پڑنے والے اثرات پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے شہر میں امن و امان کے لئے رینجرز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ہماری بقا کی جنگ لڑرہی ہیں اور اس وقت غیر معمولی صورتحال ہے ایسے میں آپریشن روکنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں لہذا کراچی آپریشن میں کمی آئے گی نہ سست ہوگا بلکہ ہر صورت جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا جب کہ سیاسی وعسکری قیادت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور جرائم کے خاتمے کے لیے قوم بھی یکجا ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آپریشن سے متعلق پیدا ہونے والا تاثر غلط ہے جب کہ حکومت اور قوم سیکیورٹی فورسز کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات کو محدود کرنے کے لئے گزشتہ روزسندھ اسمبلی سے ایک قرارداد منظور کرائی تھی جس کی ایم کیو ایم سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مخالفت کی تھی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…