ملتان(نیوزڈیسک) پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ملتان کی یوسی 58میں ن لیگ کا ایک ایسا کارکن بھی وائس چیئرمین منتخب ہوگیا ہے جو دہشت گردی کے مقدمے میں سزا بھگت رہا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق رفیق طوطی دہشت گردی کے مقدمے میں سزا کاٹ رہا ہے۔وہ اس سے پہلے الیکشن کے دن پالنگ سٹاف کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر بیلٹ بکس اٹھا کر لے گیا تھا جس کے بعد اس کو گرفتار کر کے دہشت گردی ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی تھی اور وہ اس وقت جیل میں اپنی سزا بھگت رہا ہے۔