ڈیرہ مراد جمالی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی ٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کا پولیٹیکل سیکریڑی مقرر کرنے کا امکان، ڈاکٹر مالک بلوچ کی ففٹی ففٹی رضا مندی ۔تفصیلات کے مطابق معتبر ذرائع کے مطابق وزیراعلی ٰ بلوچستان ڈا کٹر عبدالمالک بلوچ کے ڈھائی سالہ دور اقتدار میں وفاق سے بہترین تعلقات کی بنا پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے استعفیٰ دیئے جانے کے بعداپناپولیٹیکل سیکریڑی مقرر کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور بلوچستان چلنے والے میگا پراجیکٹ کو دیکھنے کا بھی اختیار ہو گا ڈاکٹر مالک بلوچ کی رضا مندی کا انتظار کیا جا رہا ہے ذرائع نے مزید بتایاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈا کٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کے سیکریڑی جنرل ڈاکر یاسین ٰ بلوچ کی وفات کے بعد پارٹی کوفل ٹائم دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما عہدہ قبول کرنے کا دباؤ ڈال رہے ہیں ڈا کٹر صاحب کی ففٹی ففٹی رضا مندی دیکھنے کو آ رہی ہے ۔