کراچی (نیوزڈیسک) سابق صدرپرویزمشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماءاحمد رضاقصوری کوپارٹی سے نکال دیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدرپرویزمشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماءاحمد رضاقصوری کوپارٹی سے نکال دیاہے ۔احمد رضاقصوری کوپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرپارٹی سے نکالاگیاہے جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرامجد نے احمد رضاقصوری کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔جبکہ دوسری طرف احمد رضاقصوری نے کہاکہ مجھے کوئی پارٹی سے نہیں نکال سکتا۔