کراچی (نیوزڈیسک )ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے کاو¿نٹر ٹیررازم کی تفتیشی ٹیم نے ملزموں کے بینک اکاو¿نٹ کی تفصیل کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں ملزمان معظم علی، خالد شمیم، محسن علی سید اور کاشف خان کے بینک اکاو¿نٹس کی تفصیل تک رسائی دینے کا کہا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیم کے ذرائع کے مطابق، بینک اکاونٹس کی تفصیلات سے ملزموں کے آپس میں رابطوں کا پتا چلایا جائے گا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق بینک اکاونٹس سے سازش میں سہولت کاری اور پشت پناہی کرنے والے عناصر سامنے آئیں گے۔ ملزموں کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات کیس کے ٹرائل میں اہم ثبوت اور مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔ امید ہے کہ عدالت سے جلد ملزموں کے بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ ملزمان معظم علی، محسن علی سید اور خالد شمیم ایف آئی اے کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔جبکہ ان ملزمان نے تفتیشی ٹیم کے سامنے انکشاف کیاہے کہ چاراہم شخصیات عمران فاروق کواپنی راہ میں رکاوٹ سمجھتی تھیں جس کی وجہ سے ان کوقتل کرایاگیاتاہم ذرائع نے ابھی ان چارشخصیات کے نام نہیں بتائے ہیں ۔