لودھراں (نیوزڈیسک) این اے 154لودھراں میں الیکشن کمیشن کودی گئی درخواست پر کارروائی نہ ہونے پر پی ٹی آئی کے امیدوار جہانگیرترین نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جہاں عدالت نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ’جہانگیرخان‘ نامی آزادامیدوار کے ریکارڈ کی درستی کی جائے یا پھر انتخابی نشان بلے باز کی بجائے کوئی اور دیاجائے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشارد کاکہناتھاکہ یہ ایک ایسا حربہ ہے جو الیکشن میں ایک دوسرے کونیچادکھانے کے لیے استعمال ہوتاآیاہے اور اس میں سب سے بڑی غلطی آر او کی ہے کہ نام میں مشابہت ہونے کے بعد انہیں کسی صورت ملتاجلتانشان نہیں دیناچاہیے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق بھی ملے جلے نشانات نہیں دینے چاہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس ساز ش میں کوئی سیاسی جماعت ملوث ہویانہ ہولیکن الیکشن کمیشن کواس بارے میں ضرورایکشن لیناچاہیے تھا۔