ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ترکی کاپاکستان سے اہم معاہدہ

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکی کو جدید مشاق طیارے فراہم کرے گا جب کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی برآمد کے حوالے سے بھی 8 ممالک سے بات چیت جاری ہے۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ایوان کو بتایا کہ موجودہ دور حکومت میں ہمارے اداروں کی دفاعی پیداوار دوگنی ہوگئی ہے، ہماری کوشش ہے کہ مقامی سطح پر اپنی فورسز کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہاں ہی ہتھیار تیار ہوں۔ کامرہ میں سپر مشاق اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنائے جارہے ہیں۔ ہم اپنی ضروریات کا 80 فیصد مقامی سطح پر تیار کر رہے ہیں جب کہ 20 فیصد باہر سے درآمد کرتے ہیں۔ ترکی کے ساتھ مشاق طیارے کی فراہمی کا معاہدہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی برآمد کے حوالے سے بھی 8 ممالک سے بات چیت جاری ہے۔رانا تنویر نے کہا کہ وزیر داخلہ نے اپنی ماتحت فورسز کے لئے ہتھیار مقامی سطح پر خریدنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے، پنجاب 80 فیصد ہم سے اپنی ضروریات کا اسلحہ لیتا ہے جب کہ خیبر ختونخوا اور بلوچستان اپنی ضرورت کا 100 فیصد ملک کے مختلف اداروں سے ہی خرید رہے ہیں تاہم سندھ کی جانب سے سربیا سے بکتر بند گاڑیاں منگوانے اور مقامی سطح پر فیکٹریوں میں تیار کردہ آلات و ہتھیار لینے پر باقاعدہ مزاحمت کا سامنا ہے۔ سربیا سے بکتر بند گاڑیاں منگوانے کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…