ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سب کچھ کرنے کے باوجود پیپلز پارٹی کیلئے ایک اور خبر بجلی بن کر گر پڑی

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی )احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم حسین کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب کی تحویل میں دے دیا۔کراچی میں احتساب عدالت کے روبرو نیب کے پراسیکیوٹر نے ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نیب کے جسمانی ریمانڈ پر ہیں، اس دوران 4 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں اس کے علاوہ شواہد بھی اکٹھے کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم سے مزید تفتیش کے لئے عدالت ان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرے۔ڈاکٹر عاصم کے وکیل عامر رضا نقوی نے کہا کہ ان کے موکل کو کئی بیماریاں لاحق ہیں، دواو¿ں کے باعث ان کے پیر زخمی ہوگئے ہیں، ان کے موکل نے بتایا ہے کہ تفتیش اور حراست میں رہنے کی وجہ سے انہیں اعصابی مسائل درپیش ہیں جس کی وجہ سے وہ کھڑے نہیں رہ پاتے، اس لئے ڈاکٹر عاصم کو نجی اسپتال کے ماہر ڈاکٹروں تک رسائی دی جائے۔ڈاکٹر عاصم کے وکیل کے موقف پر نیب پراسیکیوٹر امجد علی شاہ نے کہا کہ ملزم کا 2 بار طبی معائنہ کرایا گیا ہے، انہیں 24 گھنٹے ڈاکٹر اور نرس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب کی تحویل میں دے دیا۔ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں طبی حوالے سے نیب سے کوئی شکایت نہیں ، ان کا میڈیکل چیک اپ بھی ہوا ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ میڈیکل بورڈ بنادیا جائے یا کسی ماہر نفسیات سے ڈاکٹر عاصم کا علاج کرایا جائے کیونکہ وہ ذہنی تناﺅ کا شکار ہیں ، اعصابی بیماریاں ہیں جس وجہ سے وہ زمین پر گرجاتے ہیں اور ڈاکٹر عاصم نے آج جو میڈیا کو زخم دکھائے تھے وہ نیب کی حراست سے پہلے کے ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…