لاہور ( نیوز ڈیسک) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے لیے چرچ کی زمین ایکوائر کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔مسیحی برادری کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ اورنج لائن منصوبے کے لیے پنجاب حکومت چرچ کی زمین ایکوائر کر رہی ہے اس حوالے سے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور نہ ہی متعلقہ حکام سے اجازت لی گئی لہٰذا عدالت چرچ کی اراضی ایکوائر کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے ۔درخواست میں عدالت سے اراضی کے ایکوائر کرنے پر عبوری حکم بھی جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔