اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی پہلی برسی کے موقع پر کی جانے والی تقریر ان کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے لکھی، عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے اس تقریر میں استعمال ہونے والے مناسب الفاظ کے چناﺅ کو سراہا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعظم نواز شریف نے آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ یک پہلی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والی مرکزی تقریب میں موثر تقریر کی جو کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی نے تحریر کی۔ ذرائع کے مطابق اس تقریر میں واقعہ کے حوالے سے انتہائی محتاط اور دانشمندانہ انداز میں الفاظ کا چناﺅ کیا گیا، عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعظم کی اس تقریر کی تعریف کی ہے۔ واضح رہے کہ عرفان صدیقی طویل عرصے سے وزیراعظم کی تقاریر لکھ رہے ہیں، پہلے وہ وزیراعظم نواز شریف کے سچ رائٹر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ اب وہ ان کے معاون خصوصی ہیں۔