لاہور(نیو زڈیسک)تحرےک انصاف پنجاب کے آرگنائزرچوہدری محمدسرور نے پاک چےن اقتصادی راہدری منصوبہ کے3مختلف حصوں مےں 1ارب ڈالرسے زائد کی اضافی لاگت پر ”حقائق نامہ “جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاگت مےں اچانک اضافہ بڑا کرپشن سےکنڈل ہے جسکی سپر ےم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمےشن سے تحقےقات کر واکر ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے مےںاور تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں‘حکمر انوں سے کسی بھلائی کی توقع نہےں اس لےے منصوبے کی شفافےت کو ےقےنی بنانے اور چےک اےنڈ بےلنس کےلئے حکومتی اور اپوزےشن اراکےن پر مشتمل پارلےمانی کمےٹی بنائی جائے ۔جمعرات کے روز تحر ےک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے اپنے اعلامےہ کے ذرےعے کہا ہے کہ موجودہ حکمران کرپشن کے خاتمے کے نعرے لگا کر قوم کو بے وقوف بنانے مےں مصروف ہےں مگر حکمرانوں کی اپنی کرپشن کے قصے سن کے عوام کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہےں پاک چےن اقتصادی راہدری منصوبے کے حوالے سے مےڈےا رپورٹس سے حاصل ہونےوالی معلومات مےں ےہ بات سامنے آئی ہے کہ ملتان سے سکھر موٹروے کے منصوبے کی لاگت جو پہلے 315ارب روپے فائنل ہوئی اسکی لاگت مےں اب انتہائی خفےہ طور پر مزےد56ارب روپے کا اضافہ کردےا گےا ہے ‘حوےلےاں سے تھاہ کوٹ موٹروے کی لاگت پہلے 95ارب روپے فائنل ہوئی مگر اب اچانک اسکی لاگت مےں بھی46ارب روپے کی اضافی منظوری دےدی گئی جبکہ گوادرہ کے ملا بند اےر ےا منصوبہ 835ملےن روپے لاگت فائنل ہوئی مگر اب اسکی لاگت مےں 3گنا اضافہ کر کے اسکی لاگت 2.2ارب روپے کر دی گئی ہے اور حےر ت کی بات ہے کہ ان تےنوں منصوبے کی لاگت مےں اضافے کی منظوری اےکنک کا اجلاس بلانے کی بجائے اےکنک کے چےئر مےن کو ڈائر ےکٹ منظوری کےلئے ڈرافٹ بجھوادےاجبکہ اےکنک کے دےگر اراکےن اس سارے معاملے سے لاعلم نظر آتے ہےں اور ان تےنوں منصوبوں مےںلاگت مےں اضافے کا”منصوبہ “سرکاری تعطےل کے دن مکمل کےا گےا ہے جس سے ثابت ہو رہا ہے کہ دال مےں کچھ کالا ضروری ہے اس لےے ضروری ہے کہ سارے معاملے مےں شفاف اور آزادانہ انکوائری کروائی جائے تا کہ قوم کے سامنے نہ صرف اصل حقائق آسکے بلکہ جو بھی لوگ اس مےں ملوث ہےں انکے خلاف آئےن وقانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چےن اقتصادی رہداری منصوبہ انتہا ئی اہم اور اس مےں اےک روپے کی بھی کر پشن نہےں ہونی چاہےے اور ضروری ہے کہ منصوبے کی شفافےت کو ےقےنی بنانے اور چےک اےنڈ بےلنس کےلئے حکومتی اور اپوزےشن اراکےن پر مشتمل پارلےمانی کمےٹی بنائی جائے۔چوہدری سرور نے اپنے حقائق نامہ مےں مزےد کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی موجودگی مےں ملک سے کرپشن کا سوال ہی پےدا نہےں ہوتا اور پاک چےن اقتصادی پرہداری منصوبے کو بھی حکمران اپنے کرپشن اور لوٹ مار کا ذرےعہ بنا رہے ہےں جسکے خلاف تحرےک انصاف بھر پورآواز بلند کر ےگی اور انکی کر پشن اور لوٹ مار کو ہر فورم پر بے نقاب کےا جائےگا۔