بدین (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر ایم این اے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ مجھے اور ڈاکٹر ذو الفقار مرزا کی جان کو خطرہ ہے صو بائی وزیر دا خلہ اور آئی جی سند ھ کو اس سلسلے میں خصوصی ٹاسک ملا ہوا ہے وہ تلہار میں انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہی تھی انہوں نے کہا کہ بدین کے ڈی آر او و ڈی سی اور ایس ایس پی کو بھی خاص ٹاسک دیا گیا ہے اس لیے ہم نے وفاقی حکوت اور الیکشن کمیشن سے بار بار مطا لبہ کر رہے ہیں کہ 17 دسمبر کو ہو نے والے انتخا بات رینجرز اور فوج کی نگرانی میں کرا ئے جا ئیں انہو ںنے کہا کہ ہم نے پا رٹی میں بیٹھ کر عوام کے حقوق پیپلز پا رٹی کے ان کا رکنو ں جنہو ں نے پا رٹی کی خاطر بڑی قربا نیا ں دیں ۔ حقوق اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھا ئی تو ہمیں غدار کہا گیا اور اگر عوام اور کا رکنو ں کی بات کرنا یا کرپشن کے خلاف بات کرنا غداری ہے تو ہمیں ایسی غداری قبول ہے لیکن ہم عوام کے ساتھ کبھی بھی غداری نہیں کرینگے انہو ں نے کہا کہ جس عوام نے پیپلز پا رٹی کی قیادت کو ووٹ دیکر ایوان تک پہنچا یا پا رٹی کی قیادت نے اس عوام سے دھو کہ کیا عوام کو حقوق دینے عوام کی خوشحالی کے لیکام کرنے کی بجا ئے عوام کی دولت کو دونو ں ہا تھو ں سے لو ٹا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اب پیپلز پا رٹی شہید بھٹو اور شہد بینظیر بھٹو کی پا رٹی نہیں رہی انہو نے کہا کے اب بھٹو کے نام پر عوام کو بیوقوف نہیں بنا یا جا سکتا انہو ں نے کہا کے پیپلز پا رٹی کی پوری مشنری نے پیسو ں اور لالچوں کے ذریعے اور دہاندلی کے ذریعے بلدیا تی انتخا بات جیتنے کی کو شش کی لیکن عوام نے پیپلز پا رٹی کو مسترد کر دیا اور بدین ضلع کے عوام نے بدین میں 19 نومبر کو شکست فاش دی اور اب 17 دسمبر کے دن بھی ہمارے حق میں فیصلہ دیگی انہو ںنے کہا کے ہم نے عوام کی ہمیشہ خدمت کی ہے اور اب عوام بھی میرٹ پر فیصلے کریگی انہو ں نے کہا کے رینجرز اورملک کے دوسرے قانون نا فذ کرنے والے اداروں نے ملک خاص طور پر سندھ سے دہشت گردی کے خا تمے کے بڑی قربا نیا ں دی ہیں لیکن ان کے را ستے میں روڑے اٹکا ئے جا رہے ہیں انہو نے کہا جو آئی جی پولیس اپنے فورس کے ذریعے ہا ئی کورٹ جیسے مقدس ادارے کا تقدس پا مال کرے اس آئی جی سے امن امان کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے انہو نے کہا کے سندھ کے موجودہ حکمرانو ں نے پولیس کے ذریعے مخالفین کو انتقامی کار وائیو ں کا نشانہ بنا یا ہے ہما رے کا رکنو ں اور حما یتیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے ان پر وفا داریا ں تبدیل کرنے کے لیئے دبا ڈال رہے ہیں ان حکمرانو ں نے جمہوریت کو بھی ختم کردیا ہے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا تلہار شہر پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور انکو سیکڑوں گا ڑیوں کی ریلی میں جلسہ گاہ تک لا یا گیا جلسے سے نواز جتوئی،میر لکھی جمالی،واحد چا نڈیو ،باد شاہ جمالی ،حاجیخان لا شاری نے بھی خطاب کیا ۔