ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

دہشت گردوں بچ نکلنے کے تمام راستے بند کرنے کا فیصلہ،اہم قدم اٹھالیاگیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک )محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشتگردوں کےلئے قوانین سخت بنانے کے لئے تحفظ پاکستان ایکٹ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ءمیں ترامیم کرنے کی سفارش کر دی،مرتب کئے گئے ڈرافٹ میں 21 اہم نکات شامل کئے گئے ہیں۔ڈارفٹ کے مطابق سفارش کی گئی ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف گواہوں کی شناخت خفیہ رکھنے اور ویڈیو لنک اور ریکارڈنگ کا سسٹم متعارف کروایا جائے، کسی بھی ملزم سے ایک ہی وقت میں 5 سے زائد ہتھیار برآمد ہونے پر اسے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول میں شامل کیا جائے۔ سفارشات کے مطابق پولیس کوانسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت آنیوالے ملزمان کی نظربندی میں توسیع کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔ نظربندی میں توسیع کا اختیار ہائیکورٹ کے ریونیو بورڈ سے لیکر ڈی سی او یا محکمہ داخلہ کو دیا جائے۔ انکوائری کنڈیکٹ کرنے کیلئے ایس پی یا جے آئی ٹی کی شرط ختم کر کے یہ اختیار ڈی ایس پی اوردیگر ایجنسیوں کے اسی رینک کے افسران کو دی جائے۔ سفارشات کے مطابق اعترافی بیان سے متعلق تحفظ پاکستان ایکٹ کے سیکشن 38 اور 39 میں ترامیم کی جائیں۔ مزید سفارش کی گئی ہے کہ کالعدم یا دہشتگرد تنظیموں سے روابط کے شبہ میں علماء، دینی مدارس کے مہتم اعلیٰ یا تعلیمی اداروں کے اساتذہ سے ثبوت اکٹھے کرنے میں آسانی کے لئے نظر بندی کی اجازت ہونی چاہیے اور اس کے لئے عدالت میں پیش نہ کیا جائے ،تھرٹ اسیسمنٹ اور سورس رپورٹ کو عدالتوں میں قانونی حیثیت نہیں دی جاتی انہیں قانون حیثیت دلوانے کےلئے قانون سازی کی جائے ،دہشت گردی کیسز میں میڈیا کوریج کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ وضع کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اکیس نکاتی ڈرافٹ محکمہ داخلہ اور کاﺅنٹرر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…