ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

این اے248، مخدوم امین فہیم کے جانشین پر سنگین الزام لگ گیا،امیدواروں کی لائن اپ مکمل

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالا (نیوزڈیسک) NA-218 مٹیاری قومی اسمبلی نشست پر پی پی پارلیمنٹرین کے صدرمخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پرضمنی الیکشن کے لیے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال،پی پی امیدوار مخدوم سعید الزماں پر وکیل کے معرفت آزاد امیدوار کی جانب سے انتہا پسندی کے الزامات،جمعرات کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب طلب ،الزامات بے بنیاد ہیں جسے ثابت کریں گے۔مخدوم سعید۔تفصیلات کے مطابقNA-218مٹیاری قومی اسیمبلی نشست پر پی پی پارلیامینٹرین کے صدرمخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر 18جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مٹیاری الیکشن دفتر میں امیدواروں کے کاغذات کی چھان بین کے سلسلے میںپی پی کے نامزد امیدوار مخدوم امین فہیم کے بھائی مخدوم سعید الزماں ہالا سے ریلی کی صورت میںپہنچے ان کے ہمراہ پی پی ایم پی اے مخدوم نعمت اللہ،مخدوم احمد الزماں، مخدوم فخر الزماں،سروری تنظیم کے ضلعی رہنما بچل مغل، محمد علی شاہ،اسلم پیرزادہ، ایڈووکیٹ قربان بھٹو دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے جہاں آزاد امیدوارعبد الناصر میمن ،حاجی عبد الرزاق میمن ،اویس گل میمن الیکشن دفتر میںپہلے ہی موجود تھے جہاں آزاد امیدوار نے لوگوں کی موجودگی میں وکیل کے معرفت پی پی امیدوار مخدوم سعید الزماں پر انتہا پسندی اور کاالعدم تنظیم کو سپورٹ کرنے کے الزامات لگانے کے لیئے پی پی امیدوار مخدوم سعید الزماں کے لکھے کتاب بھی پیش کئے گئے،مخالف امیدوارنے مٹیاری الیکشن کمیشن دفتر میں کلرک اختر مستوئی پر پی پی کے حامی ہونے کا بھی الزام لگاکر کہا کے میرے کاغذات ہرگز ان کے حوالے نہ کئے جائیں یہ کاغذات کو غائب کردیتا ہے جس پر الیکشن کمیشن مٹیاری کے افسر سعید سومرو ،اعجاز انورچوھان نے دونوں امیدواروں کے مشترکہ رائے سے کل جمعرات کو تین بجہ لگائے جانے والے الزام پر پی پی امیدوار سے جواب طلب کیا دوسری طرف پی پی امیدوار مخدوم سعید الزماں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے مخالف امیدوار مجھ پر جھوٹے بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں جس کا کوئی وجود نہیں ہے ثابت کریں گے کے لگائے جانے والے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں انہوں نے کہا کے انشا ءاللہ الیکشن میں کوئی مقابلہ نہیں ہوگا جیت ہمیشہ کی طرح انشا ءاللہ ابھی بھی پی پی کی ہوگی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…