ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ اور حکومت پھر آمنے سامنے،وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ اور حکومت پھر آمنے سامنے،وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا ،وزیراعظم محمدنوازشریف نے ہوابازی کے بارے میں خصوصی معاون کیپٹن(ر) شجاعت عظیم کے استعفے کی منظوری کامعاملہ موخرکردیا ہے اوران کی خدمات کوسراہاہے۔بدھ کو جاری ہونیوالے سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک شجاعت عظیم کے استعفے کی منظوری موخر کی ہے اور ان کی خدمات کو سراہاہے کہ وہ رضاکارانہ بنیادوں پر معاوضہ لئے بغیرخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ شجاعت عظیم کوڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی مقررنہیں کیاگیا اوران کے 36سالہ تجربے سے فائدہ اٹھانے کیلئے یہ تقرری کی گئی تھی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ شجاعت عظیم کی تقرری خلاف ضابطہ قراردے چکی ہے مگر اس کے باوجود بھی انتہائی اعلیٰ سطح پر وزیراعظم کی جانب سے شجاعت عظیم کو عہدے سے ہٹانے کے بجائے ان کی تعریف نے حکومت کے عزائم کو واضح کردیاہے ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حتمی فیصلہ آنے تک کسی بھی قسم کے کمپرومائز سے گریز کیاجائے گا ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…