اسلام آباد(نیوزڈیسک) سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی منظوری کے بعد ایک سندھ حکومت نے ایک اوررکاوٹ کھڑی کردی ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کے بعدابھی تک وزیراعلی سندھ نے ابھی تک رینجرز کی تعیناتی کے لئے ایگزیگٹوآرڈزجاری نہیں کئے ہیں جس کے بعدابھی تک رینجرز اپنے اختیارات استعمال نہیں کرسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ رینجرز کی تعیناتی کی مدت 5دسمبرکوختم ہوگئی تھی جس کے بعد وفاق اورسندھ میں رینجرز کے اختیارات کے بارے میں ایک نئی بحث چھڑگئی تھی ۔