نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کی وزیرخارجہ سشماسوراج نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ صرف جنگ واحد راستہ نہیں بلکہ ہم ہمسائے ملک سے بات چیت کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔بدھ کولوک سبھا میں مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ نئی شروعات چاہتے ہیں ہمیں ا مید ہے کہ بات چیت کے ذریعے آگے بڑھیں گے تاکہ دہشت کے سائے ختم کئے جاسکیں۔واضح رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان میں دونوں ملکوں کے درمیان جامع مذاکرات کے عمل کوشروع کرنے کافیصلہ کیا گیاہے اورآئندہ ماہ دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹریز ان مذاکرات کیلئے لائحہ عمل اورشیڈول طے کرینگے