اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمدنوازشریف نے ہوابازی کے بارے میں خصوصی معاون کیپٹن(ر) شجاعت عظیم کے استعفے کی منظوری کامعاملہ موخرکردیا ہے اوران کی خدمات کوسراہاہے۔بدھ کو جاری ہونیوالے سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک شجاعت عظیم کے استعفے کی منظوری موخر کی ہے اور ان کی خدمات کو سراہاہے کہ وہ رضاکارانہ بنیادوں پر معاوضہ لئے بغیرخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ شجاعت عظیم کوڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی مقررنہیں کیاگیا اوران کے 36سالہ تجربے سے فائدہ اٹھانے کیلئے یہ تقرری کی گئی تھی۔