کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پرحتمی فیصلہ ہوگیا۔بدھ کے روز سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے کے بارے میں قرارداد منظورکرلی ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق قرارداد صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے ایوان میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی قرارداد پیش کی۔اس قرارداد کے متن میں لکھاگیاکہ رینجرز کے اختیارات میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے ۔جبکہ رینجرزدہشتگردوں کے علاوہ کسی اورشخص کے خلاف کاررائی نہیں کرسکے گی ۔قرارداد میں کہاگیاکہ کرپشن کے خلاف رینجرزکوکوئی اختیارات حاصل نہیں ہیں جبکہ کسی سرکاری دفترپربھی چھاپہ نہیں ماراجائے گا۔اگررینجرز نے کسی اعلی شخصیت کے خلاف کارروائی کرناہوگی تواس کووزیراعلی سندھ سے پہلے باقاعدہ اجازت لیناپڑے گی ۔