کراچی(نیوز ڈیسک) پی پی رہنما منظور حسین وسان نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی ایک پیچ پر ہیں اور رینجرز کا معاملہ آج حل ہوجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ 1971 ءمیں ایک جنرل نے ملک توڑا جبکہ آج ایک جنرل نے ملک کو بچایا ۔منظور وسان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کسی سے نہیں ڈرتی رینجرز کامعاملہ آج حل ہوجائیگا۔ آصف علی زرداری کی بے نظیر کی برسی پروطن آمد کنفرم نہیں ہے ۔