اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) شہداءپشاور کی یاد میںشہریوں نے لال مسجد کے باہر مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے لال مسجد کے باہر سابق انتظامیہ کے بیانات کے خلاف نعرے بازی کی ۔ غیر قانونی مظاہرے کی وجہ سے اور مظاہرے کی اجازت نہ ملنے پر مجسٹریٹ اور ایس پی نے مظاہرین کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئے جس کے بعد پولیس نے کراچی سے آئے سول سوسائٹی کے نمائندے سمیت 4 خواتین کو گرفتار کر لیا ۔ لال مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے . پولیس زریعے کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاںپولیس ان کیخلاف قانونی کارروائی کرینگے ۔