لاہور(نیوز ڈیسک ) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے آج سے پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔فیصلے پر عملدرآمد صبح چھ بجے سے ہوگا۔ترجمان کے مطابق ملک میں درآمدی ایل این جی گیس کی قلت پیدا ہوگئی ہے اورسردی کی شدت بڑھنے کے باعث گھریلو صارفین کی طلب میں بہت اضافہ ہوگیا ہے، گھریلوصارفین کی طلب پوری کرنے کیلئے 16دسمبر صبح 6 بجے سے پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشن بند کیے جارہے ہیں، یہ بندش فی الحال غیر معینہ مدت کیلئے ہوگی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ان حالات میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے سے سسٹم بیٹھ جانے کا خدشہ ہے