نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون جنرل ڈیانا ہولینڈکو ملٹری اکیڈمی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع سے جاری بیان کے مطابق ریاست نیویارک میں واقع ویسٹ پوائنٹ ملٹری اکیڈمی کا سربراہ پہلی بار ایک خاتون جنرل بریگیڈیئر جنرل ڈیانا ہولینڈ کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس ملٹری اکیڈمی میں فوجی افسران کو تربیت فراہم کی جاتی ہے۔جنرل بریگیڈیئر جنرل ڈیانا ہولینڈ اپنے عہدے کا چارج آئندہ ماہ جنوری میں سنبھالیں گی ،وہ عراق اور افغانستان جنگوں میں بھی اپنا کردار ادا کرچکی ہیں۔اپنی تعیناتی کے حوالے سے جنرل ڈیانا کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہیں اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا۔