اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم کی رہائی،رینجرز کا عدالت سے رجوع

datetime 16  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ رینجرز نے پولیس کی جانب سے سابق وزیر پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں رہائی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف اپنے ہسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کرنے اور انہیں پناہ دینے پر رینجرز کی مدعیت میں کراچی کے نارتھ ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ڈاکٹر عاصم پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پی پی پی رہنماو¿ں کے کہنے پر اپنے ہسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کیا۔رینجرز کے ایک آفیسر کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن میں مقدمے کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔خیال رہے کہ الطاف حسین نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دہشت گردی سے متعلق شواہد نہ ملنے پر انہیں کرمنل پروسیجر کوڈ (سی پی سی) کے سیکشن 497 ٹو کے تحت رہا کردیا تھا۔سندھ رینجرز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں درج جرائم میں مجرم ٹھہرائے جانے کے لیے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔درخواست میں مبینہ طور پر کہا گیا ہے کہ کیس کے تفتیشی افسر نے جان بوجھ کر انسداد دہشت گردی کی دفعات حذف کیں اور ڈاکٹر عاصم کے خلاف موجود شواہد تباہ کیے، لہٰذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ وہ تفتیشی افسر کے خلاف استغاثہ کا کیس کمزور کرنے پر کارروائی کرے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو رواں برس 26 اگست کو کرپشن اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزامات کے تحت ا±س وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ڈاکٹر عاصم حسین رینجرز کی تحویل میں 90 روز تک رہے جس کے بعد انہیں 25 نومبر کو پولیس کے حوالے کیا گیا، پولیس کی تحویل میں بھی ان کے کئی ریمانڈ لیے گئے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…