کراچی(نیوزڈیسک)رینجرزنےسابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کیس کےتفتیشی افسرکی تعیناتی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرزکی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائرکردہ درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ ڈاکٹرعاصم کیس کے تفتیشی افسرڈی ایس پی الطاف حسین نے جانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے ایف آئی آرسے دہشت گردی کی دفعات ختم کی اورشواہد مٹانے کی کوشش بھی کی۔درخواست میں استدعاکی گئی کہ دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے پرتفتیشی افسرکے خلاف کارروائی کاحکم دیاجائے۔