بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

چوہدری نثارسے سراج الحق کی ملاقات ،حکومت سے بڑامطالبہ کردیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/اسلام آباد (نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی ۔وفد میں قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ ،نائب امیر میاں محمد اسلم ،امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی اور جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ عبد الغفار عزیز شامل تھے ۔ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے قومی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔خاص طورپر بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کو دی جانے والی پھانسیوں اور بنگلہ دیشی جیلوں میں بند جماعت اسلامی کے 22ہزار کارکنوں کی رہائی اور 25رہنماﺅں کوسنائی گئی پھانسی کی سزاﺅں کو رکوانے کے سلسلہ میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عالم اسلام اور عالمی برادری سے اس حوالے سے رابطہ کرے اور پاکستان سے محبت کے جرم میں بھارتی کٹھ پتلی بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کے ظلم و جبر کا شکار رہنماﺅں اور کارکنوں کی رہائی کیلئے آواز بلندکی جائے ۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت پاکستان کا فرض ہے کہ وہ پاکستان کے تحفظ اور اسے دولخت ہونے سے بچانے کی خاطر جانوں پر کھیل جانے والے قوم کے محسنوں کی قدر کرے اور ان کے احسان کو فراموش کرنے کی بجائے ان کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ 1974میں پاکستان ،بھارت اور بنگلہ دیش میں ہونے والے سہ فریقی معاہدے کوبنیاد بنا کر حکومت پاکستان عالمی ادارہ انصاف سے رجوع کرے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…