ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

جب شجاعت عظیم سے پوچھاگیاکہ کیا وزیراعظم نوازشریف کوان کی دہری شہریت اورکورٹ مارشل کے بارے میں علم تھا؟ شجاعت عظیم کے جواب نے سب کوحیران کردیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے کہاہے کہ میرے کورٹ مارشل اوردوہری شہریت کاوزیراعظم کوعلم تھا،میری شخصیت متنازعہ ہوگئی ہے اورمیں نہیں چاہتاکہ میری وجہ سے وزیراعظم کی پوزیشن خراب ہواس لئے میں نے استعفیٰ دیا،استعفیٰ منظورہویانہ ہوواپس نہیں آؤں گا،میں بغیر کسی معاوضے کے خدمت کے جذبے سے آیااورمیں اپنامقدمہ ذاتی حیثیت سے لڑوں گا،میں نے 302جعلی ڈگری والوں کوفارغ کیا، پاکستان میں انٹرنیٹ میں لیکرآیاتھا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کویہاں پی آئی اے بلڈنگ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ میری بطورمشیرہوابازی پوزیشن کومتنازعہ بنایاجارہاہے ،میں وزیراعظم کے کہنے پرایوی ایشن ڈویژن کی بہتری کیلئے آیاتھااورمیں نے وزیراعظم سے کہاتھاکہ میں بغیرکسی معاوضے کے کام کروں گااورمیراسٹاف بھی پرائیویٹ ہوگاجب میں آیاتھاتواس وقت 18ہوائی جہازتھے اس کے بعد38ہوگئے کے آخرتک40ہوائی جہازہوجائیں گے ،پی آئی اے کو10سال کے بعدمنافع آناشروع ہوا،15سال سے ایوی ایشن کی کوئی پالیسی نہٰں تھی ،میں نے آکے ایسی پالیسی بنائی جس کے اثرات آناشروع ہوگئے ،وزیراعظم نے ملتان کامارچ میں افتتاح کیا،کوئٹہ ائیرپورٹ کی توسیع کی جارہی ہے ۔فیصل آباداورپشاورکے ائیرپورٹ پربھی جلدکام شروع ہوجائیگا۔اسلام آبادائیرپورٹ2016میں آپریشنل ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ میری شخصیت متنازعہ ہوگئی ہے ،کہیں ایسانہ ہوکہ میری وجہ سے وزیراعظم پرتوہین عدالت نہ لگ جائے ،میں آئندہ سیشن تک کیلئے استعفیٰ دے دوں میں ایک ٹریننگ سکول سے نوسکول تک لیکرگیااس سے 1200انجینئرنکلیں گے ،میں اپنی مددآپ کے تحت دھندسے بچنے کیلئے جدیدآلات لیکرآیااوربیس منگوائیں ۔انہوں نے کہاکہ دوہری شہریت والے خراب پاکستانی ہیں 1976ء میں نے آرمی سے استعفیٰ دیا،میرے کورٹ مارشل چوری یاکسی قتل پرنہیں ہوابلکہ نظم وضبط کی خلاف ورزی پر35سال پہلے ہواتھا،جس کے متعلق وزیراعظم کوآگاہ کیاتھا،شجاعت عظیم نے کہاکہ ذاتی مفادات کے حامل مافیانے میری خلاف الزامات لگائے ،پہلاالزام اپنی بیٹی کوجس کی عمر15سال ہے کوپی آئی اے کے دوطیارے فروخت کرنے کاالزام آیاجب میں انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کاکہاتوایک نجی چینل نے معافی مانگ لی ،جن لوگوں کوجعلی ڈگریوں پربرطرف کیااورپالپاکی بات نہیں مانی وہ میرے خیرخواہ کیسے ہوسکتے ہیں ۔انہیں بدخواہوں نے توہین عدالت کانوٹس بجھوایاہے ،جس کاسامنانجی وکلاء کے ساتھ کروں گا۔استعفیٰ منظورکرنایانہ کرناوزیراعظم کی صوابدیدہے ،تاہم میں اس عہدے پرواپس نہیں آؤں گا



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…