کراچی (نیوزڈیسک)سندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ کی سہہ پہرتین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔امیدہے کہ بدھ کو رینجرزکے قیام اور اختیارات کے حوالے سے قراردادمنظورکرلی جائے گی۔اجلاس صبح 10بجے کی بجائے سہہ پہرتین بجے طلب کرنے کے حوالے حکومت سندھ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بدھ کی صبح پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے شہداکی یاد میںہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔وہ دوپہرمیں واپس کراچی پہنچ جائیں گے۔پشاور میں ان کی وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔رینجرزکے حوالے سے قراردادکی منظوری کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ خود اجلاس میں موجود رہناچاہتے ہیں۔ اس لیئے اجلاس سہہ پہرتین بجے بلایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ منگل کی شام ہی پشاور روانہ ہوگئے۔