ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

34اسلامی ممالک کااتحاد،پاکستان کاموقف بھی سامنے آگیا،داعش پریشان

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی ارکان پارلیمنٹ نے دہشت گردی کے خلاف اسلامی ممالک کے اتحاد کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے اور کہاہے کہ دہشت گردوں کے خلاف اس اتحاد سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ اسلامی ممالک اس بارے میں سنجیدہ ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینیٹ کے موجودہ رکن رحمٰن ملک نے کہا کہ یہ اقدام وقت کی ضرورت تھا۔سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کہتے ہیں کہ دنیا میں جب کہیں دہشت گردی ہوتی ہے تو انگلیاں مسلمان ممالک کی طرف اٹھتی ہیں۔دہشت گردوں کے خلاف اس اتحاد سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ اسلامی ممالک اس بارے میں سنجیدہ ہیں۔خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا کہ مسلمان کو آپس کے تنازعات بھی ختم کرنے چاہئیں۔اس نئے فوجی اتحاد میں اردن، بحرین، ترکی اور متحدہ عرب امارات بھی شامل ہیں جو کہ امریکہ کی زیر قیادت شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائیوں میں بھی شریک ہیں۔دیگر شریک ملکوں میں تیونس، لبنان، لیبیا، مصر، پاکستان، بنگلہ دیش، ملائیشیا کے علاوہ سوڈان، صومالیہ، مالی اور نائیجیریا سمیت بعض مختلف افریقی ملک بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ انڈونیشیا سمیت بعض اسلامی ملکوں نے اس میں اپنے “تعاون” کا اظہار کیا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…