اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین کے بیرون ملک دورے کی بناءپر چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے قائمقام صدر پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا ۔ وہ قائمقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ مولانا عبدالغفور حیدری قائمقام چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔