لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحا م خان کے سینئرصحافیوں پرالزامات لگانے کے بعد ایک بارپھرسینئر صحافی عارف نظامی نے کہاہے کہ عمران خان نے ریحام خان کو میسج کے ذریعے طلاق اس لئے دی کیوں کہ ریحام خان کی وجہ سے ان کی گھگی بندجاتی تھی ،وہ بہت خائف او ر پریشان تھے،انہوں نے سوچا کہ یہاں سے گئی ہے تو طلاق بھیج دوں۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ریحام خان نے کہاہے کہ وہ کسی عارف نظامی کوجانتی بھی نہیں ہیں اور انہوں نے یہ سب کچھ رینٹنگ لینے اور ریڈارپرآنے کیلئے کیاہے جس پر عارف نظامی نے کہا کہ ریڈار پرآنے کی ان کوضرورت تھی اور اس کیلئے انہوں نے عمران خان سے شادی کی جبکہ مجھے اپنا تعارف کروانے کیلئے کسی خبر کی ضرورت نہیں ہے اور میں اس کا محتاج بھی نہیں ہوں ،