ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بابائے قوم قائداعظم کے سکول نے ایک اورنیااعزازاپنے نام کرلیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کو معیاری تعلیم کے سلسلے میں سب سے اعلیٰ کیٹیگری ”ڈبلیو“ کا اعزاز دیا ہے۔ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کو ڈبلیو کیٹیگری کا اعلیٰ اعزاز مختلف پیرامیٹرس کی بنیاد پر دیا گیا، جن میں سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامس کاجائزہ لینا بھی شامل تھا۔ واضح رہے کہ2012ءمیں قائم ہونے والی سندھ مدرسہ یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کی سربراہی میں صرف تین برسوں کے قلیل عرصے میں ملک کی ایک بہترین یونیورسٹی بن کر ابھری ہے۔سندھ مدرسہ یونیورسٹی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی مادرعلمی ہے جہاں پر انہوں نے اپنے تعلیمی کیریئر کا سب سے زیادہ وقت (1877 سے 1892ءتک) گذارا تھا۔ انہیں اپنی مادرعلمی سے بے انتہا پیار اور محبت تھی، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی آخری وصیت کے ذریعے اپنی ذاتی ملکیت کا تیسرا حصہ سندھ مدرستہ الاسلام کو دیا تھا، اور انہوں نے ہی اسے1943ءکو کالج کا درجہ بھی دیا تھا۔ اب بانی پاکستان کی مادر علمی یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرنے کے بعد ملک کی ایک معیاری یونیورسٹی بن گئی ہے، جس کا اعتراف اب ہائر ایجوکیشن کمیشن بھی کررہاہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…