لودھراں(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں رینجرز اختیارات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز نے کراچی میں مکمل امن قائم کیا ۔ پولیس کو سندھ میں سیاسی بھرتیاں کرکے تباہ کردیاگیا ہے ، دہشتگردوں کی فنڈنگ کیخلاف کارروائی سے کرپشن کا پسیہ بھی سامنے آرہاہے ، عمران خان آج لودھراں میں جلسے سے بھی خطاب کرینگے ۔