پشاور (نیوز ڈیسک)قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔ کارروائی میں بیس بیس کلو وزنی بم ، راکٹ ، گولے اور جدید اسلحہ بھی برآمد کیاہے ۔ گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے ۔