ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اے پی ایس حملے میں شہید ہونےوالے ایک شیر کی کہانی

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک ) نام کی طرح شیر اور رتبہ بھی شاہ والا پایا ، ٹیچرز کی آنکھ کا تارا ،ادیب مفکر اور صحافی بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا ، شیر شاہ کو دنیا سے گئے ایک سال بیت گیا ، ایک کمرے میں رہنے والے دو بھائی دو یاروں کی طرح رہتے تھے۔یہ کہانی ہے ایک کمرے میں سونے والے دو بھائیوں شیرشاہ اور احمد شاہ کی لیکن زندگی کی دوڑ میں احمد شاہ بازی لے گیا۔ چھوٹے بھائی احمد کی ٹائی کی ناٹ ہو یا ننھی بہن عائشہ کا ہوم ورک ہر جگہ شیر شاہ ہی تو تھا۔بہت کم لوگوں کامقد ایسا ہوتا ہے جیسا نام ہو مقدر بھی ایسا ہی پائے یعنی نام کے مصداق پندرہ سالہ یہ لڑکا شیر بھی تھا اور رتبہ بھی شاہ والا پایا۔ان گنت سرٹیفیکیٹ، ٹیچرز کی آنکھ کا تارا، یاروں کا یار اقبال کے خواب کی تعبیر ہی تو ہے۔ شیرشاہ کی ماں کا کہنا ہے کہ اس کی گود تو اجڑ گئی لیکن اس شہادت کی وجہ سے اس کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔شیر شاہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے مشن کو جاری رکھے گا جبکہ شیر شاہ کی بہن کا کہنا ہے کہ اسے بھائی سے کیا ہوا وعدہ یاد ہے اور وہ ڈاکٹر بن کے اپنے بھائی کے خواب کو ضرور پورا کرے گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…