پشاور (آن لائن ) آرمی پبلک سکول کے شہداءکی پہلی برسی کے موقع پر کل خیبر پختوخوا کے دارلحکومت پشاور میں میں عام تعطیل ہو گی صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری دیا گیا ہے ۔ منگل کے روز صوبائی وزیراطلاعات و نشریات مشتاق غنی نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداءکی پہلی برسی کے حوالے سے پشاور میں عام تعطیل کا علان کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداءکی یاد میں انہیں خراج عقید ت پیش کرنے کے لیے کل بدھ کو پشاور بھر میں میں عام تعطیل ہو گی اور اس ضمن میں دارلحکومت کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گئے جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں تعطیل نہیں ہو گی ۔