گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر زوردار دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والے افراد کو طبی امدادی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ سلنڈر دھماکے کی آزاد دور دور تک سنی گئی ، واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں ، زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔