سوات(نیوز ڈیسک) پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 15 منٹ پر محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شرو ع کردیا۔علاوہ ازیں ریکٹر اسکیل پر اب تک زلزلے کی شدت اور اس کا مرکز معلوم نہیں کیاجاسکا۔