کراچی(نیوز ڈیسک)عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں واقع مقامی ڈائنگ و تولیہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں واقع مقامی ڈائنگ و تولیہ فیکٹری میں پیر کی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف شدت اختیار کرلی بلکہ آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ 2 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے کر شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کرلیا۔سہراب گوٹھ فائر اسٹیشن کے انچارج عارف منصوری نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے فیکٹری میں موجود متعدد افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔آخری اطلاعات آنے تک فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف تھا۔