شانگلہ (انیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن چھپانے کیلئے رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہیں دی جا رہی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ کراچی میں اگر پولیس ٹھیک ہوتی تو رینجرز کو آنا ہی نہ پڑتا -کرپشن چھپانے کیلئے رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہیں دی جا رہی ¾کراچی کی پولیس تباہ ہو گئی۔ رینجرز کے بغیر کیسے امن آئےگا؟۔تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ تبدیلی بلدیاتی نظام کے تحت آسکتی ہے ¾ تحریک انصاف کی وجہ سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی پر دباو¿ بڑھا۔ انہوں نے کہا حکمران بتائیں کہ ان کے اثاثے کتنے ہیں؟۔ عوام کا پیسہ چوری ہو کر باہر جا رہا ہے۔ نواز شریف اور پرویز مشرف کا بھائی کسی اور کا بھائی نہیں ہو سکتا۔ عمران خان نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں ایک تعلیمی نصاب لے کر آ رہے ہیں تا کہ غریبوں کہ بچے آگے آ سکیں۔