اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

رینجرز کی توسیع پر ڈیڈ لاک کیوں پیداکیاگیا؟ اندر کی کہانی سامنے آگئی

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) رینجرز کی توسیع پر ڈیڈ لاک کیوں پیداکیاگیا؟ اندر کی کہانی سامنے آگئی،آئندہ عام انتخابات میں عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے پیپلزپارٹی کا منصوبہ ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس اوراس سے قبل وفاقی حکومت کے رویے پرپیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف جارحانہ پالیسی اختیار کرنے ،پارلیمنٹ میں موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کی پریس کا نفرنس کے بعد آصف زرداری کی ہدایت پرپارٹی نے تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت کی مشکلات میں اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی تیار کرلی ہے، شریک چیئرمین نے رہنما?ں کو ہدایت جاری کی ہے کہ حکومتی وزراءکے تمام بیانات اور پریس کانفرنسز کا سخت انداز میں جواب دیا جائے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ حالیہ فیصلہ آئندہ انتخابات کے لئے سیاسی حکمت عملی کا بھی حصہ ہے۔ پی پی کے قائدین مطالبہ کریں گے کہ پنجاب میں بھی سندھ کی طرز پر کارروائیوں کا آغاز کیا جائے ، حکومت کے بقیہ عرصے میں پیپلزپارٹی ن لیگ کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرکے اہم معاملات میں تحریک انصاف اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے موقف کی حمایت کرے گی، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر جلد مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے کچھ لوگوں ، جن کا خیال ہے کہ پی پی پی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ، کی جانب سے زرداری صاحب کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ اندرون خانہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ انڈر اسٹینڈنگ پیدا کریں کیونکہ وہ بھی چاہتی ہے کہ نواز شریف کی حکومت نہ رہے اور مڈم ٹرم الیکشن ہوں اس بھرپور حصہ لیا جائے اس طرح ن لیگ کے لوگوں کا بھی احتساب ممکن ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…