کراچی((نیوزڈیسک)ڈی جی رینجرز میجر بلال اکبر نے کہا ہے کہ لیاری میں امن قائم کرنے میں پولیس کا اہم کردار ہے جب کہ ہم کراچی کی رونقیں بحال کرنے کی بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔پیر کو کراچی کے علاقے لیاری میں پیپلز اسٹیڈیم گراؤنڈ میں آل پاکستان عامرخان باکسنگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے کہا کہ کچھ عرصے سے لیاری کا امن و سکون تباہ کردیا گیا اور یہ علاقہ شہر کے بدنام ترین علاقوں میں شمار ہونے لگا جب کہ لیاری کھیل کی وجہ سے شہرت رکھتا تھا جس نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے نام پیدا کیے لیکن اب اس کی شہرت دہشت گردی اور منشیات کے اڈے بن گئی۔ڈی جی رینجرز نے کہا کہ لیاری میں امن قائم کرنے میں پولیس کا اہم کردار رہا ہے اور پولیس کی مرہون منت ہی آج باکسنگ کا اہم ایونٹ منعقد ہو سکا جب کہ ہم مشترکہ طور پر کراچی کی رونقیں بحال کرنے کی بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کو ایک بار پھر ماضی کی طرح امن وسکون کا گہوارہ بنائیں گے اور اس کی پہچان دوبارہ واپس لوٹائیں گے