اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے آرٹیکل 148 اور 149 کے تحت سندھ میں رینجرز اختیارات میں توسیع پر غور شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کے حوالے سے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت میں تنازعہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ سندھ حکومت نے سندھ میں رینجرز اختیارات میں تاحال توسیع کی منظوری نہیں دی ہے۔ اس تمام صورتحال میں اب باخبر ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے آرٹیکل 148 اور 149 کو استعمال کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے