اسلام آباد(نیوزڈیسک) مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خا ن کی پریس کانفرنس کے جواب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وفاق نے سندھ میں رینجرز کوآپریشن کے لئے ایک روپے کافنڈبھی نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ پیرتک رینجرز کی تعیناتی کافیصلہ کرلیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں کومزے لینے کاشوق ہوتاہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور متحدہ سمیت تمام سیاسی جماعتیں کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کو دہشتگرد ی کے خاتمے تک جاری رکھنے کی حامی ہےں اور آئین کے آرٹیکل 147کے تحت سندھ اسمبلی سے توثیق کے علاوہ رینجرز کے اختیارات میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا جبکہ چند مفاد پرست اداروں کے درمیان ٹکراو¿ چاہتے ہیں کیونکہ وہ سندھ میں سیاسی طور پر مستحکم نہیں ہیں اور انکا مفاد ہی حالات کو خراب کرنا ہے ۔ یہ بات انہوں نے بلاول ولاز قاسم آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق رینجرز کو دےے گئے اختیارات کے مدت میں اضافے کیلئے صوبائی اسمبلی سے توثیق کرانا ضروری ہے تاکہ آپریشن نتیجہ خیز ثابت ہو اور اس میں کسی بھی قسم کی قانونی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔ انہوں نے تجزیہ نگاروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلا وجہ اپنی مرضی کے مطابق تجزےے پیش نہ کریں جس سے صورتحال خراب ہو کیونکہ کراچی میں جاری آپریشن ایک حساس مسئلہ ہے اور صوبے بھر میں صورتحال کو معمول پر لانا حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے ۔ پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کا بھی ایک سیاسی جماعت سے تعلق ہے اور یہ واضح ہے کہ وہ سیاسی امور پر اپنی جماعت کے مفادمیں بات کریں گے مگر انہیں چاہےے کہ وہ رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے بیان دینے کے دوران احتیاط کرےں کیونکہ یہ مسئلہ انتہائی حساس ہے ۔ پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پیر تک رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا اور پولیس اور رینجرز ملکر کراچی آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے کام کرینگے اور ایک مرتبہ پھر کراچی کو روشنیوں اور امن کا شہر بنایا جائیگا ۔ رینجرز کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو چاہےے کہ وہ اپنے اختیارات کے مطابق کام کریں اور شروع میں کچھ ایسی کاروائیاں ہوئی تھیں تاہم حکومت سندھ کبھی بھی رینجرز اختیارات کے حوالے سے مخالفت نہیں کی ہے بلکہ ہمیشہ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کاروائیوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو رینجرز کی کارکردگی پر اعتماد ہے مگر کچھ لوگ باتیں الجھا رہے ہیں ۔ سندھ بھر میں رینجرز مقرر کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت صورتحال قابو میں ہے تاہم رینجرز ضرورت کے مطابق دہشتگردوں کا تعاقب اور انکے خلاف کاروائی سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی کر سکتی ہے ۔ گنے کے کاشتکاروں کے احتجاج اور گنے کی نرخ مقرر کرنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے تاہم وہ اس مسئلے کے حل کیلئے کوشش کرینگے ۔ اس موقع پر صغٰیر احمد قریشی ،انجنیئر سکندر حیات خانزادہ اور عبد الرحمان جونیجو بھی موجود تھے ۔
وفاق نے کراچی آپریشن کے لئے کتنے فنڈزدیے؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پانچ سو ڈالر
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا
-
کراچی میں نیا تعمیراتی شاہکار؛ پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کا معاہدہ طے



















































