کراچی ّ(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کے خلاف کیسز کی تفتیش کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سات ارکان نے رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ڈاکٹر عاصم دہشت گردوں کی مالی مدد اور علاج کرتے تھے ،ڈاکٹر عاصم کے ہسپتال میں دہشت گردو ں کا علاج ہسپتال کی پالیسی کے تحت کیا جاتا تھا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی جانب سے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین پر قبضہ بھی ثابت ہوا ہے اور وہ سرکاری عہدے کا بھی غلط استعمال کرتے تھے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم نے میڈ یکل کا لجوں کو پیسے لے کر لائسنس بھی جاری کیے۔