کراچی.ّ(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کو اختیارات، دہشت گردی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ روکنے کیلئے دیئے تھے مگر اُس نے کرپشن کے کیسز دیکھنے شروع کردیئے، اسی طرح ایف آئی اے کی مداخلت بھی غیر آئینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ سے کرپشن ختم ہونے میں طویل عرصہ لگے گا اور اس کیلئے ہم خود نیا قانون بنائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایک بار پھر شکایات کے انبار لگادیئے، اینٹی کرپشن کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کا موقع آیا تو چھوٹتے ہی بولے، چار پانچ ایجنسیاں ہمارے خلاف لڑرہی ہیں، انہوں نے رینجرز کی کارروائیوں پر بھی سوالات اُٹھائے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت پر تنقید کے بعد ایف آئی اے کے لتے بھی لئے اور کہا کہ صوبائی معاملات میں مداخلت ایف آئی اے کا مینڈیٹ نہیں، اُس کا کام تو وفاقی اداروں میں جاری کرپشن کی روک تھام ہے،لیکن اگر کسی کو لگتا ہے کہ سندھ حکومت ناکام ہوگئی ہے تو پھر بے شک کوئی بھی ادارہ کارروائی کرے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا کہ سندھ میں بہت زیادہ کرپشن ہے لیکن یہ بھی کہا کہ اسے ختم کرنے میں لمبا عرصہ لگے گا اور سندھ حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے نیا قانون بنائے گی
پیپلزپارٹی نے رینجرز پرسوالات اٹھادیئے ؟
11
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں